facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیراسیٹامول گھر میں ذخیرہ نہ کریں، ڈریپ کی وارننگ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیا اقدامات کیے جائیں گے ، جان لیں

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ملک میں پیراسیٹامول گولیوں کی کمی کے باعث شہریوں کو پیراسیٹامول گھر میں ذخیرہ نہ کرنے کی وارننگ دے دی۔ ڈریپ کے مطابق پیراسیٹامول کی دستیابی معمول سے زیادہ مانگ کے باعث دباؤ میں ہے، ادوایات کے خام مال کی فراہمی میں بین الاقوامی رکاوٹ بھی اس کا باعث ہے، رپورٹ کے مطابق ٹیبلٹ کی پیداوار میں 13 فیصد اضافے کے باوجود دستیابی معمول سے کم ہے۔ ڈریپ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ صارفین گھروں پر ادویات کو زیادہ ذخیرہ کرنے سے گریز کریں، ڈریپ نے مشکل وقت میں ادویات ذخیرہ کرنے والوں کو خبردار بھی کیا، کہا گیا ہے کہ ادویات کی ذخیرہ اندوزی قابل سزا جرم ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔