بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرعی انکم ٹیکس منظوری ،گورنرپنجاب کاسرپرائز ،ن لیگ وعدوں پرعمل نہیں کرتی ،بلاول کی بات درست ،سردارسلیم حیدر

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے کہاہے کہ پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ سے متعلق ترمیمی بل صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد ابھی تک سمری گورنرہائوس نہیں آئی جب سمری آئے گی توپھردیکھاجائے گاکہ اس کی منظوری دینی ہے یانہیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ پیپلزپارٹی نے اسمبلی میں اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا وزیراعلیٰ پنجاب ہماری بہن ہیں میں ان کابہت احترام کرتاہوں مگر حکومتی پالیسیوں میں اگرکوئی خرابی ہوگی تومیں اس کی ماضی کی طرح نشاندہی کرتارہوں گابلاول بھٹوکا یہ بیان درست ہے کہ ن لیگ اپنے وعدوں پرعمل نہیں کررہی اورمیں تو گزشتہ چند ماہ سے یہ باتیں کررہاتھا،سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سب کومل کرکام کرناہوگا صرف باتیں کرنے نہیں عمل کاوقت ہے،پارلیمنٹ ہائوس میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد جامعہ مسجد کے خطیب قاری احمد الرحمٰن کے حجرے میں اخبار نویسوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاکہ اٹک ایک زرخیز خطہ ہے اوراس کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیح ہے،جلدہی پنجاب یونیورسٹی کاایک کیمپس قائم کیاجائے گاجس کےلیے سمری تیار کرلی گئی ہے اورمنظوری کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوبھجوائی جا ئے گی ان کی منظوری کے بعد جب یہ سمری گورنرہائوس آئے گی اس کے بعد میں اس کی منظوری دیدوں گایہ کیمپس فتح جنگ میں کھولاجائے گا جس سے پورے علاقے کے طلبہ وطالبات کو فائدہ پہنچے گاجب یہ جنڈ میں یوای ٹی کاکیمپس قائم کیاجارہاہے ،ایک سوال کے جواب میں گورنرپنجاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میر ی بہنوں کی طرح ہیںاورمیں ان کابہت احترام کرتاہوں جس طرح ماضی میں وائس چانسلرز کی تعیناتی پرمیرے اعتراضات تھے اس کامیں نے اظہار کیاتھا اگرا ٓئندہ بھی میں نے دیکھاکہ کسی پالیسی میں میرٹ کی خلاف ورزی یاعوامی مفاد کونظرانداز کیاجارہاہے تومیں اپناموقف بیان کرتارہوں گابلاول بھٹو کے ن لیگ کی طرف سے وعدے پورے نہ کرنے کے بیان پرتبصر ہ کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہاکہ میں توکئی ماہ سے یہ بات کررہاتھاکہ ن لیگ پیپلزپارٹی سے ہونیوالے معاہدے پرعمل نہیں کررہی اوراب پارٹی چیئرمین نے بھی کھل کریہ بات کہہ دی ہے انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کامل کرحکومت چلانے کایہ دوسرا تجربہ ہے ملکی مفاد میں اکٹھے ہوئے ہیںمعیشت سمیت کئی اورشعبوں میں بہتر ی آئی ہے اوراس اتحاد کوہم قائم رکھناچاہتےہیں لیکن ن لیگ کی طرف سے بھی معاہدے پرعمل درآمد میں نیک نیتی نظر آنی چاہیے پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس کے ترمیمی بل کی منظوری پر گورنرپنجاب نے کہاکہ گزشتہ رات ہی اسمبلی نے یہ بل منظور کیاہے پیپلزپارٹی نے اس کی مخالفت کی اور ایوان سے واک آئوٹ بھی کیاجب بل منظوری کے لیے گورنرہائوس آئے گا تواس وقت دیکھوں گاکہ اسکی منظوری دینی ہے یانہیں ابھی منظوری سے متعلق سوال کاجواب دیناقبل ازوقت ہے سموگ کے معاملے پرگورنرنے کہاکہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اورگزشتہ چند سالوں سے بہت بڑھ گیاہے ویسے تو چند سال پہلے کی صورتحال جائزہ لیاجائے توبدترین شہروں میںکراچی اورلاہور کامقابلہ ہوتاتھاسندھ حکومت نے کچھ اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت نتائج آئے اوراب کراچی کانمبر نویں دسویں نمبرپرچلاگیاہے انہوں نے کہاکہ بھارتی پنجاب میں فصلیں جلانے اوردھواں آنابھی ایک مسئلہ ہے لیکن ہمارے اپنے مسائل سب سے زیادہ ہیں ہیوی ٹرانسپورٹ رکشہ اورموٹرسائیکلز کے دھوئیں کی وجہ سے سموگ بڑھی ہے جبکہ شہروں کے اندرمحلوں میں انڈسٹریز قائم ہوچکی ہیں ہمیں چین کے تجربے سے فائدہ اٹھاناچاہیے چند سال قبل بیجنگ کابھی یہی حال تھامگر چینی حکومت نے انڈسٹریز کوشہرسے باہرمنتقل کیا اوراب وہاں صورتحال بہتر ہوچکی ہے آج ہیلتھ ایمرجنسی لگائی گئی ہے جواچھی بات ہے مزید اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ عوام کی صحت اورجان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجاسکے۔