بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کا ملک ابراراحمدکو ٹیلی فون، کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد

راولپنڈی:مسلم لیگ(ن) کے صدروسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کے ڈویژنل صدررکن قومی اسمبلی ملک ابراراحمدکو لندن سے ٹیلی فون کرکے مبارکباددی اور کہاہے کہ ن لیگ کو مزید منظم ومضبوط بنانے کے لیے عوام سے رابطے تیزکردیں اور پارٹی کی تمام قیادت بالخصوص ڈویژنل صدرکے طور پر ملک ابرارکی کارکردگی کونوازشریف نے سراہا۔واضح رہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈوارڈ نمبرچھ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوارطارق راجپوت نے کامیابی حاصل کی،پیپلزپارٹی کا امیدواردوسرے اور تحریک انصاف کے تیسرے نمبرپررہاجبکہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی اقلیتی نشست پر بھی ن لیگ کے امیدوارالیگزنڈرولیم نے کامیابی حاصل کی۔