اسلام آباد: پاکستان کے ایک بڑے کاروباری ادارے کے مالک شاہدعبداللہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد عبداللہ لاہورایئرپورٹ سے بیرون ملک جارہے تھے لیکن انہیں روک لیاگیا۔شاہدعبداللہ کے خلاف پاورکمپنیوں کے معاملات پر ایف آئی اے انکوائری کررہاہے۔ایف آئی اے چندبڑی بڑی پاورکمپنیوں کے معاملات پر انکوائری کررہاہے۔شاہدعبداللہ کا نام بیرون ملک جانے سے روکے جانے والی فہرست میں شامل تھا۔ادھرنجی ٹی وی کے مطانق شاہد عبداللہ کے قریبی ذرائع کاکہناہےکہ ان کے کاروباری معاملات صاف ستھرے ہیں،کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔
ایف آئی اے انکوائری، بزنس مین شاہدعبداللہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا








