بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا ANP رہنما الیاس احمد بلور کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ الیاس احمد بلور نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بطور سینیٹر، الیاس احمد بلور نے عوام کی بہترین نمائندگی کی اور ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے وصال سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔