بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سموگ کے تدارک کے لیے لاہور میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند، خصوصی آپریشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) سموگ کی شدت میں کمی کے لیے لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مشترکہ آپریشن ٹیم، جس میں محکمہ تحفظ ماحول، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اور ٹریفک پولیس شامل ہیں، نے کارروائی کرتے ہوئے 25 ٹرک بند کر دیے اور 370 گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے سے روک دیا۔

شہر میں سموگ کے اثرات کم کرنے کے لیے خصوصی اینٹری پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں کی پڑتال کا عمل دن رات جاری ہے۔ آپریشن ٹیم کا کہنا ہے کہ سموگ کی شدت کے دوران بڑی گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ بند رہے گا تاکہ آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ سے نجات کے لیے مشکل فیصلے کیے جا رہے ہیں، لیکن یہ سفر ناممکن نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سب مل کر سموگ کے خلاف جہاد میں حصہ ڈالیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور پولیس کی ٹیمیں فیلڈ میں دن رات کام کر رہی ہیں، اور سموگ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔