اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کال دی ہے کہ اپنی حقیقی آزادی کیلئے پوری قوم نکلے گی ، آپ نے دیکھ لیا پاکستان میں آئین عملا معطل ہے ،نا پارلیمان اور نا عدالت کی کوئی حثیت رہی ہے ، اس وقت ملک عملا جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے ، جس کے پاس طاقت ہے جس کے پاس ڈنڈا ہے اس کے پاس اختیار ہے ،
اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان جو سب سے معتبر ادارہ ہوتا ہے اس پر حملہ ہوتا ہے ، ایم این ایز کو گرفتار کیا جاتا ہے ، ہمارے لیڈر کو جو جیل میں رکھا گیا ہے کوئی ایسا کیس نہیں ہے جس میں اسکو اندر رکھا جائے ، کسان رل رہا ہے ، انڈسٹری بند ہو رہی ہے ، ملک میں کوئی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہے ، ہمارا پہلا مطالبہ ہے عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ، دوسرا مطالبہ ہے کہ جو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اسکو واپس کیا جائے ، تیسرا ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا نفاذ کیا جائے ،
چھوتا ہمارا مطالبہ ہے جو افغانستان کے ساتھ ہمارے تجارت کو بند کیا گیا ہے اسکو بحال کیا جائے ،
عمران خان کی کال پرحقیقی آزادی کیلئے پوری قوم نکلے گی ،اسد قیصر








