بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گیلا تولیہ چھوڑنا کیوں منع ہے؟ چند ایسے کام جنھیں ہوٹل میں کرنے سے آپ کو ہزاروں کا نقصان ہوسکتا ہے

اگر آپ اکثر کام کے سلسلے میں مختلف شہروں میں جاتے ہیں تو ہوٹل میں بھی ٹہرتے ہوں گے۔ ہوٹل میں ویسے تو عوام کا بھرپور خیال رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن کچھ ایسے کام بھی ہیں جنھیں وہاں کرنا ناصرف جیب پر بھاری پڑ سکتا ہے بلکہ شرمندگی بھی اٹھانی پڑ سکتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم چند ایسی باتوں کا ذکر کریں گے جن کا خیال رکھ کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

تولیا باہر نہ لٹکائیں

تولیا کو باہر دھوپ میں لٹکایا جاتا ہے تاکہ ان کے جراثیم مر جائیں اور ناگوار بو بھی نہ رہے لیکن ہوٹل میں ایسا کرنا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے کیوں کہ تولیا سوکھ کر اڑ بھی سکتی ہے یا پھر تاک میں بیٹھا کوئی شخص اسے چوری کرسکتا ہے جس کا جرمانہ آپ کو بھرنا پڑے گا۔

ٹریول بیگ کو باتھ ٹب میں رکھ دیں

ہوسکتا ہے آپ ہوٹل کے بستر پر آرام کررہے ہوں اور اچانک ننھے منے کیڑے کاٹنا شروع کردیں۔ اس سے پہلے کے بہت دیر ہوجائے ہم آپ کو اس مصیبت سے بچنے کے آسان طریقہ بتا دیتے ہیں۔ ہوٹل پہنچتے ہی اپنے بیگز باتھ ٹب میں ڈال دیں۔ دراصل آپ کا بیگ طویل سفر کے بعد جراثیم اپنے اندر جمع کرچکا ہوتا ہے جس کی وجہ سے کیڑے مکوڑے فوراً بیگ میں گھس کر رہائش اختیار کر لیتے ہیں اس لئے ہوٹل پہنچ کر انھیں بستر یا کمرے کے بجائے سب سے پہلے باتھ روم میں رکھنا ایک عقلمندی کا فیصلہ ہے کیوں کہ کیڑے مکوڑے صابن ملے پانی میں زندہ نہیں رہ سکتے۔

ہوٹل کے کپڑے استعمال کر کے زمین پر پھینک دیں

کبھی بھی ہوٹل کا باتھ گاؤن یا تولیہ وغیرہ استعمال کے بعد تہہ کر کے نہ رکھیں ورنہ آپ کے جانے کے بعد ہوٹل کا عملہ اس غیر استعمال شدہ سمجھ کر صاف کپڑوں کے درمیان رکھ دے گا۔ بہتر ہے کہ تولیہ اور باتھ گاؤن کو فرش یا باتھ ٹپ میں ڈال دیا جائے تاکہ عملہ اسے گندا سمجھ کر دھونے کے لئے ڈال دے۔

گیلا تولیہ بستر پر نہ چھوڑیں

اگر آپ اپنے کمرے سے باہر نکل رہے ہیں تو گیلا تولیہ بستر پر چھوڑ کر نہ جائیں ورنہ واپسی پر ہوٹل کی سیلن زدہ دیواروں اور تولیہ کی نمی آپ کے کمرے کو ناگوار بو سے بھر دے گی۔