بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذاکرات کیا کریں، ہمیں تو مار پڑ رہی ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنما شیر افضل مروت نے احتجاج کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا، اگر حکومت نے جبر کیا تو ملک کو مزید نقصان ہوگا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات ہی مسئلہ کا حل ہے، ہم مذاکرات کیا کریں، ہمیں تو مار پڑ رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہم مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے، ورکرز مطالبات کیلئے اپنی جانیں دینے کیلئے تیار ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری پارٹی بڑی آرگنائزڈ جماعت ہے، میرے پاس ہر احتجاج کی ویڈیو موجود ہے، ہم نے ورکرز سے کہا ہے کہ پرامن رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی جو کام کررہی ہیں وہ سیاست نہیں، ہمیں صرف اللہ کی ذات سے امید ہے۔