بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے لوگ ڈبل ایجنٹ، ہماری مذاکرات کی آفر ہر وقت موجود ہے، خواجہ آصف

 
سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمینٹ سے مذاکرت چاہتے ہیں، ان کی جماعت کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، ہماری طرف سے مذاکرات کی آفر موجود ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”ڈو اورڈائی“ کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی لائیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی دو مرتبہ وفاق پر حملہ آور ہوئی، علی امین گنڈاپور دونوں بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے بھی دو مرتبہ حملہ آور ہوئی تھی، دونوں مرتبہ ان کے لیڈر ورکرز کو چھوڑ کر خود ہی بھاگ گئے تھے، ان کی پارٹی کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔   بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت یہ سب رنگ باز ہیں اور جھوٹ بولتےہیں، اس مرتبہ بھی آئیں گے تو شکست کھائیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میری درخواست ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اپنے بچے بھی لائے، اپنے بچوں کو آگے لگائیں وہ لیڈ کریں۔
 ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور بھٹو خاندانوں پر بھی آزمائشیں آئیں، یہ لوگ آسمان سے تو نہیں اترے، مجھ پر، میری بیوی اور بیٹے پر بھی مقدمات بنے۔
 انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی سطح پر مذاکرات نہیں چاہتے، با نی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرت چاہتےہیں، ان کی پارٹی کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔
   خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ہماری مذاکرات کی آفر ہر وقت موجود ہے۔