بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے توکے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔

وی نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں شیرافضل مروت  نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار عمران خان کے نام پر ووٹ دیے، اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی۔
انہوں نے کہاکہ ہم کبھی بھی پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتے، ماضی کے غلط فیصلوں پر ڈٹ جانا جاہلوں اور بیوقوفوں کی نشانی ہوتی ہے۔
   شیر افضل مروت نے کہاکہ اب تحریک انصٓف کا حق بنتا ہے کہ وی ڈیلیور کرے اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سہولیات فراہم کرے۔