بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کے حقائق تک جائیں گے، امریکا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ فلسطین میں خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات میں حقائق کا پتا لگائیں گے۔

امریکا میں صحافت کے طلبہ کے ایک فورم میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کیس کے سلسلے میں ابھی تک کوئی ٹھوس حقائق سامنے نہیں آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد اور معتبر تحقیقات چاہتے ہیں، اور یہ واضح ہے کہ ہم حقائق کی تہہ تک پہنچ کر رہیں گے۔

واضح رہے کہ الجزیرہ چینل سے وابستہ فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11 مئی کو اس وقت اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گئی تھیں جب وہ مقبوضہ مغربی کنارے  میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی کوریج کررہی تھیں۔