اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پی ٹی آئی والوں کا بھی ہے احتجاج کیلئے آئیں، لیکن 9 مئی کی طرح حملے نہ کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پی ٹی آئی والوں کا بھی ہے ضرور احتجاج کیلئے آئیں،پی ٹی آئی والے 9 مئی کی طرح حملے نہ کریں،تحریک انصاف این آر او چاہتی ہے جو انہیں نہیں ملے گا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ کبھی خطوط لکھواتے ہیں، کبھی کانگریس میں جاتے ہیں،پی ٹی آئی کا امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے ایک اور خط سامنے آگیا ہے،خط میں کہا ہے پی ٹی آئی پاکستان میں امریکی مفادات کو تحفظ دے گی۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے 24 نومبر کو اسلام آباد کیوں آرہے ہیں،مقصد تو بتائیں؟
پاکستان پی ٹی آئی والوں کا بھی ہے احتجاج کیلئے آئیں مگر 9 مئی کی طرح حملے نہ کریں ،عرفان صدیقی








