facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہالی ووڈ فلم میں بولڈ سین کرنے پر احد رضا میر کی وضاحت

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نوجوان اداکار احد رضا میر نے ہالی ووڈ فلم ’ریزیڈنٹ ایول‘ میں اپنے بولڈ سین کرنے پر وضاحت دے دی۔

حال ہی میں احد ایک پوڈکاسٹ شریک ہوئے جہاں انہوں نے نیٹ فلکس پروجیکٹ ’ریزیڈنٹ ایول‘ میں فلمائے گئے اپنے ایک بولڈ سین پر بات کی۔

احد رضا میر نے اعتراف کیا کہ انہیں معلوم تھا کہ اس سین پر عوام کا شدید ردعمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کافی خوفناک تجربہ تھا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ لوگوں کی جانب سے تنقید ہوگی۔ لیکن ہمارے ڈراموں میں تشدد، تھپڑ مارنے اور بدسلوکی کے مناظر دکھائے جاتے ہیں جنہیں بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مسئلہ صرف اس وقت ہوتا ہے جب ہم محبت یا قربت کے مناظر دکھاتے ہیں۔ احد نے مزید کہا کہ پاکستانی ناظرین بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے، لیکن اپنے فنکاروں پر تنقید کرتے ہیں۔

احد رضا میر کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کام کر رہے ہیں اور برطانیہ میں یہ ممکن نہیں کہ وہ یہ کہیں کہ وہ کچھ مخصوص چیزیں نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ آصف رضا میر کے بیٹے احد رضا میر جلد ہی نئے ڈرامے ’م سے محبت‘ سے ایک مرتبہ پھر ڈراموں میں واپسی کریں گے۔