شبیر جان شوبز انڈسٹری کے ایک بہت باصلاحیت اور سینیئراداکار ہیں۔ وہ دو شادیاں کر چکے ہیں اور وہ اپنی دو شادیوں کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں۔
ان کی دوسری اہلیہ فریدہ شبیر کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔ وہ بھی ایک اداکارہ ہیں اور اب اس جوڑے کی بیٹی شمیرا جان نے اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے اور آج کل وہ ”غیر“ میں شفا کا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی شادی میں کوئی مسئلہ درپیش رہا تو فریدہ جلال نے اس کا دلچسپ جواب دیا انہوں نے کہا کہ ہماری شادی خود ایک مسئلہ تھی ۔ نہ تو کپڑوں کا مسئلہ تھا نہ ہی کوئی اور۔
شبیر جان کی پہلی شادی کےخاندان کو ان کی دوسری شادی کے بارے میں خدشات تھے۔ ظاہر ہے کہ وہ اس صورتحال سے خوش نہیں تھے۔ فریدہ کے گھر والوں کا بھی یہی حال تھا کیونکہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کر رہی تھی جس کی پہلے سے ہی بیوی اور بچے تھے۔
شبیر جان کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کا نکاح ہو رہا تھا اور قاضی کو تحفظات تھے کیونکہ انہیں معلوم ہوا کہ دولہا پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔ وہ کہتے رہے کہ کیا کوئی مسئلہ ہے اور شبیر جان یہ واضح کرتے رہے کہ اگر قاضی نے کوئی مسئلہ نہیں بنایا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ وہ بار بار پوچھتا رہتا کہ آپ کے تو بچے بھی ہیں اور پھر پین رکھ دیتا تھا۔
اب ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ ایک خوش حال خاندان کے طور پر زندگی گذار رہے ہیں۔