اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
وزیراعظم نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور متحرک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی تاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔