اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کارروائی کے دوران تین خوارج کو جہنم واصل کرنے اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر فورسز کی کارکردگی کی تعریف کی۔
صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے قوم کو متحد ہو کر ان کا ساتھ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔