facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر امورِ کشمیر کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک پر جھوٹے الزامات لگانا پی ٹی آئی کا پرانا حربہ ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بشریٰ بی بی نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو بے روزگار کرنے کی سازش کی، جس کے نتیجے میں ماضی میں سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر نے کہا کہ ان افراد کو وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت سے اپیل کرکے معافی دلائی۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کبھی امریکہ اور کبھی سعودی عرب پر الزامات عائد کرکے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سعودی عرب کے تحفے، گھڑیاں اور زیورات لے کر محسن کشی اور احسان فراموشی کی نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ چار سال پاکستان پر مسلط رہنے والوں کی غیر ذمہ دارانہ حکمت عملی کا ثبوت ہے۔