کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 729 روپے کی کمی ہوئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1848 ڈالر پر پہنچ گئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 850 روپے اور 729 روپے کی کمی ہوگئی۔کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی، حیدرآباد کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی، جب کہ 24 قیراط دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہوگئی۔دوسری جانب 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 1570 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1346 روپے پر مستحکم رہی۔
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟








