لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کو سموگ سے نجات نہ مل سکی، لاہور آج بھی دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 360 ریکارڈ کی گئی، ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 485 جبکہ جوہر ٹاؤن کے علاقے کا اے کیو آئی 418 پر پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔