facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شان شاہد بغیر شرٹ تصاویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کی زد میں

پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے حال ہی میں اپنی فٹنس کی جدوجہد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔

شان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باتھ روم سے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ بغیر شرٹ نظر آ رہے ہیں، ان تصاویر پر کچھ مداحوں نے ان کی فٹنس کی تعریف کی جبکہ کئی لوگوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید ملنے پر شان شاہد نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کرتے ہوئے ایک پیغام سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے ٹرولز کا بھرپور جواب دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


شان شاہد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی گئی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔‘

Shaan Shahid's Reply To Trolling on Shirtless Pictures

شان شاہد نے ناقدین کو جواب میں مزید کہا کہ وہ اپنی عمر کے لوگوں کو فٹنس کے حوالے سے ترغیب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ دنیا میں مردوں کو شرٹ لیس ہونے کا حق حاصل ہے، اور اگر کوئی اس حق کو بدلنا چاہے تو وہ اپنے خیالات پوسٹ کر کے اس کا اظہار کرسکتا ہے‘۔