facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیمپئینز ٹرافی؛ ہنگامی اجلاس، کیا پاکستان کو ہی منایا جائے گا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی پر پاک بھارت بورڈز کے غیر لچکدار موقف پر 26 نومبر کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے تاہم اس میٹنگ میں بھی پاکستان کو منانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی عہدیداران پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پر قائل کرنے کی کوشش کریں لیکن بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی عدم شرکت پر کوئی سوال نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دوٹوک انداز میں موقف پیش کرچکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا اور اگر بھارت نہیں آتا ہے تو اسکی جگہ نویں ٹیم سری لنکا کو شامل کیا جائے گا۔

تاہم بھارتی ٹیم کی عدم شرکت آئی سی سی کیلئے مالی نقصان کو سبب بن سکتی ہے کیونکہ براڈکاسٹرز کی جانب سے اربوں پاک بھارت میچز کیلئے ہی دیے گئے تھے جس کے میڈیا رائٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب یکم دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کمان موجودہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ کے سپرد ہونے ہونے والی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں پاکستان کو ہی ہائبرڈ ماڈل کیلئے منایا جائے گا جبکہ سیمی فائنل اور فائنلز میں اگر انڈین ٹیم پہنچی تو انکے وینیوز بھی تبدیل ہوں گے۔

اگر چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کیساتھ کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے۔