facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے بالکل ویسا ہی ہوا، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جیسے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے بالکل ویسا ہی ہوا۔ اگر کوئی اسلام آباد آتا ہے تو حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہاؤس اریسٹ، اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات نہ بھولیے گا۔ جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، پھر گلہ نہ کرنا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان غریبوں کے بچوں کو مروانے کے لیے ڈرامہ کررہے ہیں، فیصل واوڈا
19 نومبر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ 24 نومبر کو پانی کا ایک بلبلا بننے جا رہا ہے، کچھ بھی نہیں ہونا۔ 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی، یہ سب ڈرامہ کررہے ہیں، علی امین گنڈاپور آج کیا پیغام لیکر گیا ہے، آپ کبھی اداروں تو کبھی پولیس پر الزامات لگا رہے، کیا چاہتے ہیں، مداخلت کا تماشہ بند ہوناچاہیے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غریبوں کے بچوں کو مروانے کے لیے ڈرامہ کررہے ہیں، 24 نومبر کو پھر احتجاج کی کال دی ہے، ہر ماہ کال تبدیل ہوتی رہتی ہے، ہر روز کوئی میچ ہوتا ہے، پھر آخری کال آجاتی ہے، یہ سب ملکر غریبوں کے بچوں کے ساتھ ڈرامے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ 50 لاکھ لوگ بھی آجائیں تو بھی کچھ نہیں ہوگا، یہ 25 کروڑ لوگوں کا ملک ہے، خیبرپختونخوا کی مشینری، 5 ہزار لوگ لاکر اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کرتے ہیں، سب کومراعات مل رہی ہیں، سب خیبر پختونخوا ہاؤس میں بیٹھے ہیں، پٹواریوں کی گھٹیا سیاست سے زیادہ ان کی ہے، پیسہ بنایا جارہا ہے، پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے، سازش ہوئی تووہاں بھی کارروائی ہوگی۔

فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ جو لیڈر مقبول ہوتا ہے اس کے قریبی ساتھی فائدہ اٹھاتے ہیں، لوگ جیلوں سے نکل گئے، گاڑیاں لے لیں، ہوٹرز بھی لگ گئے، خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنے کا کوئی فائدہ نہ اٹھائے۔ ملک میں دہشتگردی چل رہی ہے، یہ جو 24 نومبر کو احتجاج کرنے آرہے ہیں اس سے کچھ بھی نہیں ہوگا۔

مراد سعید احتجاج میں آگئے تو عمران خان اور فیض حمید کو کوئی نہیں بچا سکے گا، فیصل واوڈا
سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا احتجاج ہمیشہ کی طرح فلاپ ہوجائے گا، اگر مراد سعید احتجاج میں آگئے تو پھر عمران خان اور فیض حمید کو کوئی شخص بچا نہیں سکے گا۔

18 نومبر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اگر کوئی حکومت کا اتحادی کہے تو یہ مجھے طنز لگتا ہے، کیونکہ مجھ پر ابھی اتنا بھی برا وقت نہیں آیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ عمران خان نومبر میں رہا ہوجائیں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے، 24 نومبر کے احتجاج میں ریاست سانحہ 9 مئی کے مسنگ لوگوں کو ڈھونڈے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ یہ دھرنا بھی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو مروانے کے لیے کیا جارہا ہے، عمران خان کے ارد گرد لوگ وہی کررہے ہیں جو میں کہہ رہا تھا۔ عمران خان کے حوالے سے امریکا اور برطانیہ سے بھی خطوط آگئے مگر کچھ نہیں ہوا، اس وقت پی ٹی آئی کے اندر 6 سے 8 دھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک ایم پی اے کو 5 ہزار لوگ لانے کا کہا جارہا ہے، لیکن اگر وہ 50 لوگ بھی لے آیا تو میں سلام پیش کروں گا۔ پروگرام میں موجود پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما لطیف کھوسہ نے فیصل واوڈا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نومبر میں رہا ہوجائیں گے، بلکہ 24 نومبر سے قبل ہی ڈراپ سین ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 24 نومبر کو حکمران خش و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے، کیونکہ ان کو اندازہ ہی نہیں کہ اس روز کتنے لوگ احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ا