facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد : نیکٹا نے تحریک انصاف کے احتجاج میں دہشت گرد حملے کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے احٹجاج کے موقع پر فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، مختلف سکیورٹی ذرائع نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی ہے، نیکٹا نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
نیکٹا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 19 اور20 نومبر کی درمیانی شب فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
نیکٹا نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی اطلاعات ہیں، حکام نے فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کی ہے ۔
نیکٹا نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج کے دن بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔
فتنہ الخوارج بڑےشہروں میں کارروائیاں کرسکتےہیں، نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو فوری سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔