بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوہاٹ سے پارا چنار جانے والے حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ

کوہاٹ سے پارا چنار جانے والے حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، تاہم وفد کے اراکین محفوظ رہے اور ہیلی کاپٹر نے پارا چنار میں محفوظ لینڈنگ کرلی۔
ضلع کرم میں کشیدہ حالات کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم کی سربراہی میں وفد کوہاٹ سے پارا چنار کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوا۔وفد میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، ڈی آئی جی کوہاٹ اور کمشنر بھی شامل تھے۔
ہیلی کاپٹر پارا چنار کی حدود میں داخل ہوا تو نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کی ، تاہم ہیلی کاپٹر اور اس میں موجود افراد محفوظ رہے۔
وفد ضلع کرم میں کشیدہ صورت حال کا جائزہ لینے اور امن و امان کی بحالی کے لیے جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے پہنچا ہے۔