facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناردرن واریئرز اور اسیمپ آرمی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 2024 نے زاید اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں کچھ دلچسپ مقابلوں کے ساتھ شائقین کو محظوظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دن کے پہلے میچ میں دہلی بلز کا مقابلہ ناردرن واریئرز سے تھا اور واریئرز نے جانسن چارلس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 110 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ کولن منرو کی قیادت میں ناردرن واریئرز کی ٹیم نے ابتدائی وکٹیں گنوا دیں ایک موقع پر 31 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر پریشان کن پوزیشن میں تھی ایسے میں چارلس نے شیرفین ردرفورڈ کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے باہر نکالا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 79 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔چارلس نے آخری اوور میں نوین الحق کو آؤٹ کیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 23 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور دو چوکے شامل تھے وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری جانب ردرفورڈ نے بھی 12 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔اس سے قبل دہلی بلز نے 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے۔ جیمزونس نے سب سے زیادہ 16 گیندوں پر 27 رنز بنائے جبکہ ایڈم لیتھ نے 10 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ ناردرن واریئرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 2 اوورز میں 15 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔دن کے دوسرے میچ میں مورس ویل اسمپ آرمی کے بلے بازوں اور خاص طور پر فاف ڈوپلیسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مقررہ 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ ڈوپلیسی نے اپنے اوپننگ پارٹنر شرجیل خان کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ پر 61 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شرجیل خان 12 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔لیکن پروٹیز بلے باز نے اپنی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ جاری رکھا اور اینڈریز گوس کے ساتھ شامل ہوگئے۔ فاف نے اننگز کے نویں اوور میں سنیل نارائن کو 4 چھکے مار کر مجموعی طور پر 25 رنز بنائے۔ انہوں نے 32 گیندوں پر 75 رنز بنائے جبکہ گوس نے 16 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔نیو یارک اسٹرائیکرز کو ہدف کے تعاقب میں مطلوبہ آغاز نہیں ملا اور وہ وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے اور مقررہ اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز ہی بناسکے۔ عامر حمزہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریم جنت کو 2 وکٹیں ملی جس کی بدولت اسمیپ آرمی نے 36 رنز سے فتح حاصل کرلی۔