ابوظہبی : دن کے ایک اور میچ میں بولرز نے نیو یارک اسٹرائیکرز کو آسان فتح دلا دی .نیو یارک اسٹرائیکرز نے دن کے دوسرے میچ میں بنگلہ ٹائیگرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹائیگرز کو مطلوبہ آغاز نہیں مل سکا اور وہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز ہی بناسکی۔عقیل حسین، ریس ٹاپلے اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سنیل نارائن اور ماتھیشا پتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بعد ازاں اسٹرائیکرز نے ہدف کا تعاقب صرف 6 اوورز میں کر لیا۔ ڈونووان فریرا نے 9 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر کی حیثیت سے واپسی کی۔