facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مری کا خیبر پختونخوا اور کشمیر سے زمینی راستہ منقطع

مری کا خیبر پختونخوا اور کشمیر سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا، انتظامیہ نے کشمیر اور کے پی کی رابطہ سڑکوں پر خندقیں کھود دیں۔

گھوڑا گلی کے مقام پر سڑک مٹی ڈال کر بند کر دی گئی۔

مری کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔ چمن میں این 50 اور این 70 بند ہیں۔

لیویز کے مطابق امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ کو روکا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے آج کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پُل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے آج بند کر دیے گئے۔

اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھلا ہے جبکہ زیرو پوائنٹ پُل کے نیچے کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔