facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری کو روکا گیا، صدر PTI پشاور

صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری کو پشاور ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے روک لیا۔

عرفان سلیم کے مطابق پولیس کی جانب سے روکے جانے کے بعد اچانک نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور ٹائروں پر فائرنگ کرکے ناکارہ بنا دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ کرینوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی اراکین موقع پر پہنچ گئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے کرینوں کے ڈرائیورز اور دیگر اسٹاف لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج آج ہوگا، انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے رینجرز، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔