بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاست فسادیوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گی، عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ کے پی کے کی سرحد عبور کرکے تماشا لگائیں گے۔ عام عوام کے بچے انقلاب میں شرکت کریں اور سڑکوں پر خوار ہوں، بغاوت کا سرغنہ اور ان کے بچے انقلاب میں شرکت نہیں کرسکتے۔ بشریٰ بی بی ا ور علی امین گنڈا پور ابھی تک سو رہے ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنا موبائل فون بند کر رکھا ہے۔ ریاست فسادیوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گی۔

احتجاج اور مظاہرے صرف واٹس ایپ پر نظر آرہے ہیں
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب میں سکون ہے، لوگ چھٹی منا رہے ہیں۔ احتجاج اور مظاہرے صرف واٹس ایپ پر نظر آرہے ہیں۔ پی ٹی آئی والوں کو تماشہ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم سب جنگجو کا انتظار کر رہے ہیں مگر کوئی نظر نہیں آرہا، آج فتنہ پارٹی کا فساد الجہاد اور مرو یا مارنے کا دن ہے۔

بشریٰ بی بی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں
ان کا کہنا تھا کہ آج کسی نے پنجاب میں ان کی کہیں کوئی تیاری دیکھی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 104 ایم پی اے ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں ان کے بچے خود شامل نہیں ہیں، یہ دوسروں کے بچوں کو احتجاج میں شامل کررہے ہیں۔ انقلاب لانے والے ابھی تک سو رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں۔