facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرم کشیدگی معمولی معاملہ نہیں کراس بارڈر ٹیررازم ہے، ترجمان کےپی حکومت

پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ کرم کشیدگی معمولی معاملہ نہیں کراس بارڈر ٹیررازم ہے۔
ترجمان کےپی حکومت بیرسٹرسیف نے جرگے سے واپسی پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرم واقعہ پروفاق کی صوبائی حکومت پر تنقید افسوناک اور غیرذمہ دارانہ ہے، ضلع کرم تین اطراف سے افغان کے ساتھ ملا ہوا ہے، سرحد پار سے دہشت گرد کرم میں فرقہ واریت سے دہشتگردی پھیلارہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کرم کشیدگی کم کرنا وفاق کا کام تھا مگر صوبائی حکومت جرگہ کرکے امن قائم کررہی ہے، وفاقی حکومت کو کرم کشیدگی پر سیاسی بیانات کے بجائے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔