بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج ملکی سلامتی اور خودمختاری سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو ہمیشہ نبھائےگی، آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ایک پیشہ ورانہ ادارے کی حیثیت سے پاکستان کی سلامتی ، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو مقدس فریضے کے طور پر ہمیشہ پورا کرے گی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈرز ،پرنسپل سٹاف افسران اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈروں نے شرکت کی ۔شرکا ء کو پیشہ ورانہ امور ، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس آپریشن میں اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے موجودہ جغرافیائی تذویراتی صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریوں کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے پر خصوصی طور پر زوردیا ۔انہوں نے کہا کہ فوج ایک پیشہ ورانہ ادارے کی حیثیت سے پاکستان کی سلامتی ، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو مقدس فریضے کے طور پر ہمیشہ پورا کرے گی۔