facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میری طلاق سے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: جاوید شیخ کا اعتراف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی طلاق ہو جانے کی وجہ سے بچوں کو زندگی میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی کے ناکام ہو جانے کی وجہ سے بچوں کی زندگی میں آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری 2 شادیاں ہوئیں، پہلی شادی اداکارہ زینت منگی کے ساتھ ہوئی جن سے 2 بچے مومل اور شہزاد پیدا ہوئے اور دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے ہوئی اور دونوں شادیاں صرف 3 سال ہی چل سکیں۔

اداکار نے بتایا کہ میری طلاق ہو جانے کی وجہ سے میرے بچوں کو زندگی میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب بچے بڑے ہوئے اور میری بیٹی مومل نے اپنی شادی سے پہلے مجھ سے کہا کہ آپ کو اب گھر واپس آنا پڑے گا تو پھر میں گھر واپس گیا اور میں نے اپنے دونوں بچوں کی شادی کے موقع پر اپنا فرض نبھایا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ میں اب زندگی میں اس بات سے مطمئن ہوں کہ میں نے اپنے بچوں کی شادی کا فریضہ انجام دیا ہے۔