اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔اس موقع پر ملک کی معاشی وسیاسی صورت حال زیربحث آئی۔چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ ہم سب نے مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں،بجٹ پر تجاویزبھی دیں۔وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین سے خیریت دریافت کی ۔انہوں نے کہاکہ چودھری شجاعت حسین کی تجاویز عوامی ہیں ،انہیں ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گے ۔انہوں نے چودھر ی شجاعت سے کہاکہ آپ کے دونوں وزیر بہت محنتی اور دیانتدار ہیں۔ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، وفاقی وزیر سالک حسین ، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، صوبائی وزیر ملک احمد خان ، مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین اور ق لیگ کی ایم این اے فرخ خان بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم کی چودھری شجاعت سے ان کے گھر پر ملاقات،ق لیگی وزرا کی تعریف








