تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے لبنانی گروپ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی ”اصولی طور پر“ منظوری دیدی ہے، تاہم یہودی قوم کو معاہدے کی کچھ تفصیلات پر تحفظات ہیں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ابھی اسٹیکنگ پوائنٹس پر بات چیت جاری ہے ، تمام مسائل کے حل ہونے تک معاہدے کو حتمی نہیں سمجھا جائے گا، اسرائیلی کابینہ کو بھی جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دینی چاہیے۔
ترجمان اسرائیلی حکومت نے کہا کہ ہم معاہدے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، لیکن ابھی کچھ مسائل حل کرنا باقی ہے۔
ترجمان کے مطابق ہماری بات چیت معاہدے کی طرف بڑھ رہی ہے، لیکن حزب اللہ کی ایک غلطی بات چیت کو پٹڑی سے اتارسکتی ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین نے مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دورہ بیروت کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ”ہماری گرفت میںہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ بالآخر ”فریقین کا فیصلہ“ ہے، ہمارے پاس تنازعات کو ختم کرنے کا حقیقی موقع موجود ہے۔