facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی سری نگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر احتجاجیوں کی جانب سے گاڑی سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے اس حملے میں گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی اور زخمی ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے مامور ہیں، لیکن نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں ان پر حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ شدت پسندی ہے، اور مذموم سیاسی مقاصد کے لیے خونریزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پاکستان کسی بھی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم شہید ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔