facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت: آوارہ بیل نے 15 افراد زخمی کر دیے، آنکھوں سے خون تک نکال دیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں سڑک پر گھومنے والی بیل نے راہ گیروں کو مشکل میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جلال آباد شہر میں ایک آوارہ بیل نے سڑک پر کئی لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں اور جو اس کے سامنے آیا اسے سینگوں سے مارا۔

بیل نے سڑک پر موجود ایک شخص کو کئی بار سینگوں سے مارا جس سے اس کی آنکھ سے خون نکل آیا۔

یہی نہیں بیل وہاں سے آگے بھی گیا اور اس نے دیگر 15 افراد کو بھی زخمی کیا، اس دوران سڑک پر افراتفری بھی مچی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک گھنٹے کی افراتفری مچانے کے بعد میونسپل کونسل کے عملے نے بیل کو پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کیں تاہم بیل میونسپل کونسل کی گاڑی کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس بیل کو پکڑنے کی کوششیں 3 گھنٹے تک جاری رہیں جس کے بعد اسے پکڑ لیا گیا۔