پاکستان کے معروف اداکار، کامیڈین اور میزبان سہیل احمد کا کہنا ہے کہ میں جب بھی دلجیت دوسانجھ کے سامنے استاد نصرت فتح علی خان کے بارے میں بات کرتا تو وہ اپنی آنکھیں نیچی کر لیتے اور کہتے کہ میں نے ان جیسا فنکار کبھی نہیں دیکھا۔
پاکستانی فنکار نے حال ہی میں میڈیا سے بات چیت کی، جہاں انہوں نے دلجیت دوسانجھ سے ہونے والی ملاقات کا احوال بیان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دلجیت دوسانجھ دنیا بھر میں کنسرٹ کر کے انگریزوں سے بھنگڑا کروا سکتے ہیں، ان کے سامنے میں نے جب بھی نصرت فتح علی خان کا نام لیا تو باخدا ان کی آنکھیں جھک جاتی تھیں۔









