facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتجاج اور شہر میں رکاوٹیں، اسلام آباد کی 5 پروازیں منسوخ

احتجاج اور شہر میں رکاوٹوں کی وجہ سے اسلام آباد کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 326 اور 310 کو منسوخ کر دیا گیا۔

کراچی اور اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 369 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی، اسلام آباد اور عمان کی خصوصی پروازیں آر جے 71 اور آر جے 72 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ آپریشنل وجوہات کی بناء پر مختلف ایئر لائنز کی 28 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔