facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مظاہرین سے اپیل ہے پُرامن احتجاج کریں، امریکا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ پرامن احتجاج کریں، تشدد سے گریز کریں۔

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج کا حامی ہے۔