facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو مکمل اختیار دے دیا گیا،وزیرداخلہ

اسلام آباد (صغیر چوہدری) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف اپنی حکمت عملی کے مطابق کارروائی کریں اور حالات کو قابو میں لائیں۔

محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اب ایک “خفیہ ہاتھ” کے زیر اثر ہے، جس کے ارادے کچھ اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ بات چیت کے لیے تیار تھی اور سنگجانی میں ملاقات کی جگہ بھی طے پا چکی تھی، لیکن فسادات کی اصل وجہ یہی خفیہ ہاتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خفیہ ہاتھ نہ صرف پی ٹی آئی پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے بلکہ سب پر بھاری بھی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلد ایک بڑے دھوکے کا سامنا ہوگا، کیونکہ یہ خفیہ ہاتھ اپنے ارادے پورے کرنے میں مصروف ہے۔