اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک ہانھوں نے دوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے، ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خون خرابے کے بغیر ان کا گزارہ نہیں ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر اسلام آباد آئی ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ کرائے کےلائے ہوئےلوگوں کو انسانی شیلڈ کےطور پر استعمال کر رہے ہیں، بیلاروس کے صدر نے پاکستان کے حق میں تقریر کی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم تو پاکستان پر جان تک قربان کرنےکو تیار ہیں، بہت آسان ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں، ملک دشمن ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے عمل کا ردعمل آئےگا، یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، آپ کا ملک دشمن نظریہ ہے۔