بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذاکرات کامیاب، فلورملز نے ہڑتال ختم کر دی

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ خوراک اور فلورملز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پنجاب بھر کی فلور ملز نےعوامی مفاد میں ہڑتال ختم کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ اور فلارملز ایسوسی ایشن کےرہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں محکمہ خوراک نے فلورملز کے مطالبات تسلیم کر لیے اور آئندہ مشاورت سے لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں طے پایا کہ فلور ملز کل سے معمول کےمطابق سرکاری گندم کی پسائی کر کے آٹاسپلائی کریں گی جبکہ فلورملز کی چیکنگ کیلئےمتفقہ ایس اوپیز اور طریقہ کاروضع کیاجائےگا۔ضلعی انتظامیہ اورفوڈسٹاف نئےایس اوپیزکےتحت فلارملزکی چیکنگ کرےگا۔ آٹےمیں نمی اوروزن چیک کرنے کیلئے 10 تھیلوں کاوزن لیاجائےگا۔ضلعی انتظامیہ”فلمز”ویب پورٹل کےڈیٹاسےدکانوں کی چیکنگ کرےگی۔ محکمہ خوراک نجی گندم سے تیار آٹےکی صوبوں کوترسیل کیلئے پرمٹ جاری کرے گا۔