facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرتھ ٹیسٹ بمرا کا سامنا نہ کرنے پر عثمان خواجہ تنقید کی زد میں

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا کا سامنا نہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عثمان خواجہ نے جسپریت بمرا کا سامنا کرنے کیلیے نئے بیٹر ناتھن میک سوینی کو اسٹرائیک پر بھیج دیا تھا، جس پر سابق کرکٹرز روی شاستری اور مائیکل وان نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق انگلش کمنٹیٹر مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بطور سینئر پلئیر” میں عثمان خواجہ کو نئے کھلاڑی سے یہ کہتے سننا پسند کرتا کہ پہلے مجھے اسٹرائیک لینے دو”۔

سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ “ہوسکتا ہے عثمان نے سوینی سے پوچھا ہو اور انھوں نے خود ہی پہلے اسٹرائیک لینے کی خواہش ظاہر کردی ہو”۔

بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا کہ ” نئے کھلاڑی سے پوچھنا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعین کریں کون پہلے اسٹرائیک لے گا، عثمان کو پہلے سامنا کرنا چاہیے تھا”۔