facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد:تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ مستعفی ہو گئے،سلمان اکرم راجہ نے استعفی بیرسٹر گوہر کو بھجوا دیا،
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفی کی تصدیق کر دی،سلمان اکرم راجہ کا استعفی تاحال منظور نہیں کیا، نامزد سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتا، میں پارٹی کے لیے بطور وکیل اپنا کام جاری رکھوں گا، بطور لیگل کمیٹی سربراہ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتا رہوں گا، سلمان اکرم راجہ پر پارٹی اراکین اور سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی تھی،
سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کی جامب سے سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا تھا،سلمان اکرم راجہ کا بطور پارٹی سیکرٹری جنرل نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔