facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی والے وطن فروشی کر رہے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے وطن فروشی کررہے ہیں۔

سینئر ن لیگی رہنما نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔

مزید برآں گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو تو بشریٰ بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے۔ بشریٰ بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پہ حملہ آور ہوئے، پھر کپڑے، گاڑیاں، جھنڈے چھوڑ کر بھاگے۔