facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: دن میں مطلع صاف، صبح میں ہلکی دھند کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد میں صبح میں ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ ہوا ہے جبکہ یہاں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔