لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کیا ہے ،بابر اعظم نے بطور کپتان سب سے کم 13اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کر کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے سینچری سکور کی
اور بطورکپتان اپنے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے اور اس طرح وہ سب سے کم اننگز میں ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا
جنہوں نے بطور کپتان 17اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے جب کہ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیرنے 18اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کر رکھے ہیں ۔