facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشال یوسفزئی وزیرِاعلیٰ کے پی کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف

مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

مشال یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

مشال اعظم یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہی کہا تھا ڈی چوک جانا ہے، بشریٰ بی بی کو جب بانی پی ٹی آئی نے کہا تو کیسے پیچھے ہٹتیں؟

مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی واپس نہیں جانا چاہتی تھیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، ان کی گاڑی پر کیمیکل پھینکا گیا جس سے اس کا شیشہ دھندلا ہو گیا، اس لیے انھیں گاڑی تبدیل کرنی پڑی، میں بھی بشریٰ بی بی سے اس دوران الگ ہوگئی۔