facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ، موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ٹھنڈ بڑھ گئی

وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ٹھنڈ بڑھ گئی، طبی ماہرین کے مطابق بارش کے بعد اب موسمی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔

وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع گزشتہ صبح سے ہی جزوی ابرآلود تھا، دوپہر تک بادلوں نے مکمل آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت کو بڑھا دیا ہے، جبکہ خشک سردی کے خاتمہ پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

شہر میں بارش کے بعد شہریوں نے پکوڑوں، سموسوں اور گرم مشروبات کی دکانوں کا رخ کر لیا ہے اور بارش کا خوب لطاف اٹھایا۔

محکمہ موسمیات نے وادی کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللّہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔